ڈھاکہ ( سپورٹس نیوز )پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میچ میں سنسی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ پاکستان نے بنگلہ دیش کو وائٹ واش کر دیا۔ پاکستان نے 125 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا ؐھمد رضوان نے 40اور حیدر علی اور 45 رنز بنائے۔ بنگلادیش پہلی بار ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز تین صفر سے ہارا۔
پاکستان جیت کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا۔ فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے بالاخر انٹرنیشنل ڈیبیو کر لیا، وہ ڈیبیو میں پہلے اوور میں وکٹ لینے والے بولر بن گئے۔ پاکستان نے تیسرے میچ میں ریزرو کھلاڑی آزمائے، سرفراز احمد کو بھی موقعہ ملا، افتخار، عثمان بھی کھیلے۔ کپتان بابر اعظم صرف 19 رن بنا سکے۔ بابر نے کیلنڈر ایئر میں سرفراز کی 17 فتوحات کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
70