85

ٹی 20 سیریز میں کامیابی کے باوجود قومی ٹیم کو ٹرافی کیوں نہ ملی؟

Spread the love

ڈھاکا ( ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کے بعد قومی ٹیم کو ٹرافی نہ دینے کی وجہ اے آر وائی نیوز نے معلوم کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم مینجمنٹ کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا کہ پاکستان ٹیم کو وننگ ٹرافی بھی نہیں دی جائے گی۔

اطلاعات یہ ہیں کہ بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کے سربراہ بائیوسیکیورببل کاحصہ نہیں اس لئےوہ کل ٹرافی دینےنہیں آئے، بی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ٹی20سیریزکی فاتح ٹرافی بنگلا دیش بورڈ کے سربراہ ٹیسٹ سیریز کےاختتام پر دینگے۔ واضح رہے کہ کرکٹ میں سیریز کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم کو ہمیشہ ٹرافی دی جاتی ہے لیکن پاکستان کو بنگلا دیش سے سیریز جیتنے کے باوجود ٹرافی سے محروم رکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں