72

اسلام آباد کے تھانوں میں طلباء انٹرنیز تعینات کرنے کا فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز ) ( باسلام آباد پولیس کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کے تھانوں میں طلباء انٹرنیز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تعلیم یافتہ باصلاحیت انٹرنیز نوجوان طلباء کو چنا گیا ہے، طلباء انٹرنیز پولیس اور عوام میں پل کا کردار ادا کریں گے۔اسلام آباد پولیس

کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ طلباء تھانوں میں سائلین کے مسائل حل کرنے میں پولیس کی مدد کریں گے۔ یہ انٹرنیز طلباء پولیس اور عوام کے درمیان دوریوں کی وجوہات کی نشاندہی بھی کریں گے۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طلباء تھانوں میں پولیس کے عوام سے رویوں اور کوتاہیوں کی نشاندہی بھی کریں گے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا مزید کہنا ہے کہ انٹرنیز طلباء کی جانب سے وجوہات کی رپورٹس روزانہ سینٹرل پولیس آفس کو بھجوائی جائیں گی۔سینیئر افسران پر مشتمل بورڈ ان رپورٹس کا جائزہ لے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں