61

جونئیر ہاکی ورلڈکپ ، پاکستان کا شکست سےآغاز

Spread the love

بھوبنیشور (ویب ڈیسک ) جونئیر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے مایوس کن آغاز کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہربھو بنیشور میں کھیلے جارہے جونئیر ہاکی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں جرمنی نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سےشکست دے دی ہے۔

میچ کے آغاز سے ہی جرمنی نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پاکستانی گول پوسٹ پر متعدد حملے گئے، پاکستانی ڈیفینڈرز جرمن کھلاڑیوں کو روکنے میں ناکام رہے۔ پہلےکوارٹر میں جرمنی نے دو گول اسکور کئے، پاکستان نے دوسرےاور چوتھےکوارٹر میں خسارہ کم کیا لیکن میچ نہ بچاسکے۔ پاکستان ایونٹ میں اپنادوسرا میچ ستائیس نومبر کو مصر کےخلاف کھیلےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں