لاہور ( ہیلتھ رپورٹ )کہا جاتا ہے کہ انار کھانے کے جہاں بے شمار فوائد ہیں وہیں اسے کھاتے وقت چند باتوں کا دھیان بھی رکھنا ضروری ہوتا ہے جن سے متعلق جاننا اور انہیں نظر انداز کرنا مضر صحت ثابت ہو سکتا ہے۔ہر قسم کی بیماری، الرجی اور انفیکشن سے بچاؤ کے لیے انسان کا قوت مدافعت کا مضبوط ہونا لازمی ہے جس کے لیے وٹامن سی سے بھر پور پھلوں کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے اور انار سیٹرس فیملی سے تعلق رکھنے والا خوش نما اور لذیذ پھل ہے جسے ہو کوئی پسند کرتا ہے ۔ماہرین کے مطابق تمام وائرل اور انفیکشنز سے بچنے کے لیے وٹامن سی بھرپور پھل انار کا استعمال کرنا مفید ہے،
اس پھل کو ثابت کھانے سمیت رس نکال کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، انار میں چونکہ قدرتی مٹھاس ہوتی ہے اس میں مزید شکر شامل نہ کریں، یہ پھل قوت مدافعت، جلد، بال ، ناخن سمیت مجموعی صحت پر بھی اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔طبی و غذائیں ماہرین کے مطابق انار کا رس معدے میں السر اور تیزابیت کی شکایت والے افراد کے لیے مزید مشکلات کھڑی کر سکتا ہے۔انار کا رس دانتوں کی صحت کے لیے بھی مضر ہے لہٰذا کمزور دانتوں کے مالک افراد کو چاہیے کہ اس پھل کے رس میں گاجر، کھیرے یا کسی اور سبزی کا رس شامل کریں۔طبی ماہرین کے مطابق انار کھاتے ہوئے اس کے اندورنی چھلکے کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے، انار کا اندرونی چھلکا نہایت کڑوا اور خشک ہونے کے سبب معدے کی کارکردگی کو خراب کر سکتا ہے ۔