40

حفاظتی اقدامات، ویمن کرکٹ ٹیم کو وطن پہنچتے ہی قرنطینہ میں بھیج دیا گیا

Spread the love

لاہور ( سپورٹس نیوز )عالمی وباء کورونا وائرس کی اومی کرون قسم کے خلاف حفاظتی اقدامات کے تحت ویمن کرکٹ ٹیم کو 3 دن کے لئے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق قومی ویمن

کرکٹ ٹیم نمیبیا سے ہوتی ہوئی آج صبح پاکستان پہنچی ہے، مقامی ہوٹل میں 27 افراد بشمول کھلاڑیوں کو قرنطینہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ویمن کرکٹ ٹیم کو تین روز تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا، اس دوران تمام افراد کے پی سی آر اور دیگر ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔ تاحال کسی کھلاڑی اور عملے میں وائرس کی کوئی علامات نہیں ہے، 3 روز کے بعد عملہ اور کھلاڑی گھر جا سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں