77

وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے شاہ رخ خان کی کھل کر حمایت کردی

Spread the love

بنگال ( ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست مغربی ریاست کی وزیر اعلیٰ نے شاہ رخ خان کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے آریان خان کی گرفتاری اور منشیات برآمدگی کیس کو انتقامی کارروائی قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال کی سب سے بڑی اور حکومتی جماعت ٹی ایم سی کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بینرجی تین روزہ دوسرے پر ممبئی پہنچیں، جہاں انہوں نے سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

ممتا بینرجی نے کہا کہ مہیش بھٹ کی طرح شاہ رخ خان کو بھی بلا جواز تنگ کیا گیا، اس طرح اور بہت سے لوگ ہیں جنہیں حکومت کے ناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑا، اُن میں سے کچھ نے آوازیں بلند کیں جبکہ بہت سارے خاموش رہے۔ انہوں نے کہا کہ مہیش بھٹ کو بھی بھارت کے انتہا پسند گروپس اور جماعتوں نے بہت زیادہ تنگ کیا تھا، یہ عمل ہمارے قومی اتحاد کو ختم کررہا ہے جس سے صورت حال بتدریج خراب ہوگی۔ اس تقریب میں معروف شاعر جاوید اختر، شتروگھن سنہا، رچا چڈا، سویرا بھاسکر ، کامیڈین منور فاروقی اور سیاسی رہنما سدھیرا کلکرنی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں