56

گوگل کا اسکینر کے بغیر چیزیں اسکین کرنے کا زبردست فیچر

Spread the love

نیویارک (ویب ڈیسک ) انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل کی جانب سے صارفین کے لیے زبردست سہولت متعارف کرادی گئی۔ گوگل کی جانب سے یہ سہولت حال ہی میں پیش کی جانے والی نوٹ بک (کروم بک) استعمال کرنے والوں کے لیے پیش کی گئی ہے، جس کے بعد انہیں اسکینر کے بغیر تصاویر، کاغذات اسکین کر کے انہیں مختلف فارمیٹ میں محفوظ کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی۔ اس سے قبل صارفین کوئی بھی چیز اسکین کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی ایپلیکشنز کا استعمال کرتے تھے جبکہ انہیں علیحدہ سے اسکینر خریدنا پڑتا تھا۔

اس فیچر کو کروم بک میں نصب اگلے یا پچھلے کسی بھی کیمرے کی مدد سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اپنے کاغذات ، تصاویر یا دستاویز کو اسکین کرنے کے لیے صرف پانچ سکینڈ کا وقت درکار ہوگا۔ کروم بک کا کیمرہ کھولنے کے بعد نیچے تین آپشن (ویڈیو، فوٹو، اسکوائر، اسکین) نظر آئیں گے۔ اسکین کے بٹن پر کلک کرنے کے بعد منتخب کیمرے کے سامنے اپنی متعلقہ چیز رکھنا لازمی ہے۔ پانچ سیکنڈ بعد اسکین کی جانے والی چیز اسکرین پر نظر آئے گی اور پھر اسے مرضی کے مطابق فارمیٹ جے پی جی، پی ڈی ایف میں محفوظ کیا جاسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں