ممبئی (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف شادی سے قبل اپنے ہونے والے دلہا وکی کوشال کے گھر پہنچ گئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف اپنی والدہ، بہن اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ پانچ دسمبر کی شام گاڑی میں خاموشی سے وکی کوشال کے گھر پہنچیں۔ اس موقع پر انہوں نے سفید رنگ کی عروسی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھیں۔ اداکارہ اس سارے معاملے کو خفیہ رکھنا چاہتی تھیں مگر وکی کوشال کی شادی کی خبروں کے بعد سے اُن کے گھر کے باہر صحافی موجود ہیں، جنہوں نے کترینہ کو اپنی والدہ کے ساتھ مطب اور جم کے باہر دیکھ کر فوراً تصاویر بنائیں۔
یاد رہے کہ ابھی تک دونوں شخصیات ، اہل خانہ یا قریبی دوستوں کی جانب سے شادی کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے، جس کی وجہ سے اب اس معاملے میں لوگ اور بھی زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔ بھارتی صحافی نے دعویٰ کیا کہ کترینہ کیف شادی کی غرض سے ہی ممبئی میں قائم وکی کوشال کے گھر پہنچی ہیں۔
59