60

ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ، رمیز راجا کا شائقین کے نام اہم پیغام

Spread the love

لاہور ( بدلو نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے تماشائیوں سے کہا ہے کہ اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے ویکسینیشن ‏لازمی ہے۔ تماشائیوں کے نام پیغام میں رمیز راجا نے کہا کہ نوجوانو! اگر آپ ویکسی نیٹڈ ہیں تو میچز دیکھنےضرور آئیں ‏ویسٹ انڈیزکےخلاف میچزمیں اسٹیڈیم میں فل ہاؤس کی اجازت ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ کی سیریز میں شائقین کو اسٹیڈیم میں آنےکی اجازت ‏ہوگی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے ہدایت نامہ جاری ہوا ‏ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 12سال سے زائد العمر تماشائی کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ تماشائیوں اور آرگنائزر کیلئے ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ‏ٹکٹ اور دعوت نامہ کوروناویکسین سرٹیفکیٹ دیکھ کر جاری کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں