74

سیالکوٹ واقعے کے بعد سری لنکا میں موجود محمدحفیظ، عامر، شعیب ملک، وہاب ریاض سمیت پاکستانی کھلاڑیوں کی سیکورٹی سخت

Spread the love

کولمبو (ویب ڈیسک) سیالکوٹ واقعے کے بعد سری لنکا میں لنکا پریمیئر لیگ میں شریک پاکستانی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پاکستان کے آٹھ کھلاڑی اور کوچنگ سٹاف سری لنکا میں لنکا پریمیئر لیگ کیلئے موجود ہے۔ ان میں محمدحفیظ، محمد عامر، شعیب ملک، وہاب ریاض، صہیب مقصود انورعلی، عثمان شنواری اوراحمد شہزاد شامل ہیں۔سیالکوٹ کی فیکٹری میں سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کی ہجوم کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

لنکا پریمیئر لیگ 5 سے 23 دسمبر کے درمیان کھیلی جائے گی جس میں پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستانی کھلاڑی محمد حفیظ، محمد عامر اور انور علی گال گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہیں جب کہ وہاب ریاض، شعیب ملک اور عثمان شنواری جافنا کنگز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ احمد شہزاد کینڈی واریئرز اور صہیب مقصود ڈمبولا جائنٹس کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں