60

پی ایس ایل 7، ڈرافنگ کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست تیار

Spread the love

لاہور(بدلو نیوز) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)7کی ڈرافٹنگ 12دسمبر کو لاہور میں ہو گی جس کیلئے 356غیرملکی کرکٹرز کی فہرست پی سی بی نے تیار کر لی ہے۔پلاٹینیم کیٹیگری میں 14کرکٹرز ڈیوڈ ملر، ریلی روسو،مرچنٹ ڈی لینگے، تبریز شمسی،ٹائمل ملز،جیسن روئے، جیمز ونس، لیام لیونگ اسٹون، ڈیوڈ ویلی، کرس گیل،کولن منرو،اسورو اوڈانا، تھشارا پریرااور راشد خان شامل ہیں۔ ان میں سے ملز، گیل، روئے،راشد اور تبریز محدود مدت تک دستیاب ہوں گے۔ڈائمنڈ میں 35کھلاڑی جیمز فالکنر، لوئس گریگوری،عمران طاہر،ڈیوڈ ویزا،بین کٹنگ، ایلکس ہیلز،کوشل مینڈس، ہیری بروک، دشمانتھا چمیرا،ڈین ولاس، جو کلارک،سمت پٹیل، فابیان ایلن،اوڈین اسمتھ، ول جیکس،شرفین ردرفورڈ،ریاد امرت،لیوک رائٹ،حضرت اللہ زازئی، بین ڈنک، بھانوکا راجاپکسے،رحمان اللہ گربار،دنوشکا گوناتھلاکا، ریکی ڈوپلے،افسر زازئی، نجیب اللہ زدران،جانسن چارلس،محمود اللہ ریاض، عفیف حسین،حامد حسن، نوین الحق،قیس احمد، محمد سیف الدین،علی خان اور ڈین لارنس موجود ہیں۔

گولڈ میں 106کرکٹرز کو رکھا گیا ہے،201کھلاڑی سلور میں موجود ہیں۔ لوئر کیٹیگری کے مقامی کرکٹرز کی فہرست بھی تیار کی گئی ہے، عبد اللہ شفیق، عابد علی،احمد شہزاد، احسان علی، اسد شفیق،اویس ضیا، اظہر علی، بلال آصف، بلاول بھٹی، احسان عادل، فواد عالم، حماد اعظم، حارث سہیل،عمران بٹ، جنید خان، خرم منظور،میرحمزہ،محمد عباس، مختار احمد،نعمان علی، راحت علی،رضا حسن، رومان رئیس،سعد علی، سعد نسیم، صاحبزادہ فرحان، ساجد خان، سعود شکیل، تابش خان، عمر اکمل، عمر امین،عثمان صلاح الدین اور یاسر شاہ گولڈ میں شامل ہیں۔سلور اور ایمرجنگ سمیت مجموعی طور پر 495 مقامی کرکٹرز اس فہرست کا حصہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں