ڈھاکا ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے ڈھاکا ٹیسٹ کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے اپنی پہلی اننگز 300 رنز پر ڈیکلیئر کردی ہے، جواب میں میزبان بنگلہ دیش مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکا ٹیسٹ کے چوتھے روز پہلی اننگز 300 رنزبناکر ڈکلئیرکردی، بابراعظم، اظہر علی، فواد اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں بنائیں۔ چوتھے روز کھیل شروع ہوا تو پانچ رنز کے اضافے کے بعد اظہر علی 56 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان بابر اعظم 76 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے، بعد ازاں رضوان اور فواد عالم کی ایک سو تین رنزکی ناقابل شکست شراکت کی بدولت پاکستان نے 300 رنز کا مجموعہ حاصل کیا، اس کے بعد کپتان بابراعظم نے اننگز ڈیکلئر کرنے کا اعلان کردیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تیج السلام اور شہادت حسین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بنگلا دیش کا آغاز اچھا نہ ہوا، پاکستان کے اسپنر ساجد خان بنگال ٹائیگرز پر قہر بن کر ٹوٹے اور انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شادمان اسلام 3، محمود الحسن جوائے 0، نجم الحسن شنٹو21 رنز بنا کر ساجد خان کا شکار بنے، ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔
71