61

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی ، ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان دوسرے نمبر پر آگیا

Spread the love

دبئی ( ویب ڈیسک ) ڈھاکا ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلادیش کو ایک اننگز اور 8 رنز سے شکست دی اور دو میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا۔ پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ بھی رقم کی اور ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز 13 وکٹیں لینے والی دنیا کی واحد ٹیم بن گئی۔ میچ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل کی تازہ ترین صورتحال جاری کی۔ آئی سی سی کے جاری کردہ ٹیبل کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم نے 2021 سے 2023 کے درمیان شیڈول ٹیسٹ میچز میں سے اب تک 2 میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ 100 فیصد جیت کے مارجن کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان نے اب تک 4 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں، 3 میں کامیابی اور ایک میں اسے شکست ہوئی ہے لہٰذا وہ 75 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارتی فضائیہ کے مطابق زخمی ملنے والے شخص کی شناخت گروپ کیپٹن ورون سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جو ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج (DSSC) کے ڈائریکٹنگ اسٹاف تھے۔ بھارتی فضائیہ کے مطابق ورون سنگھ کا علاج ملٹری اسپتال ویلنگٹن میں جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں