73

بین اسٹروکس کی 14 نوبالز: ایشز امپائرنگ تنقید کی زد میں

Spread the love

برسبین (ویب ڈیسک ) انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جارہی ایشز سیریز میں انگلش فاسٹ بولر بین اسٹوکس کی جانب سے کرائی گئی نوبالز نے امپائرنگ کے معیار کی قلعی کھول دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس ایک بار پھر خبروں میں آگئے، ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں جب آسٹریلیا کے خلاف بولنگ کے لئے آئے تو اپنے پہلے ہی اوور میں مسلسل چار نو بالز کراڈالی، تعجب کی بات یہ تھی کہ کوئی بھی فیلڈ امپائر کی نظروں میں نہ آسکی، سوائے اس بال کے جس پر ڈیوڈ وارنر کو آؤٹ قرار دیا گیا۔

یہی نہیں بعد ازاں 8 اوورز میں بین اسٹوکس نے مزید 10 نو بالز کرائیں جن میں سے امپائر صرف 2 کو نوٹ کرسکا،غیر ملکی میڈیا نے امپائرنگ کےمعیارپر انگلیاں اٹھا دیں ہیں۔ برسبین ٹیسٹ میں امپائرنگ کے ناقص معیار پر راولپنڈی ایکسپریس بھی حیران ہوگئے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شعیب اختر نے لکھا کہ پانچ اوورز میں چودہ نوبالز فیلڈ امپائرزسے کیسے مس ہوگئیں؟ ساتھ ہی انہوں نےایموجی کا استعمال کرتے ہوئے لکھا ‘ٹھیک ہے جی’

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں