54

ایشیئن چیمپئنز ٹرافی پاکستان ہاکی ٹیم بغیرگول کیپر کےڈھاکا روانہ

Spread the love

کراچی ( بدلو نیوز ) پاکستانی ہاکی ٹیم بغیر گول کیپر کے ہی ایشیئن چیمپئنز ٹرافی کھیلنے ڈھاکہ روانہ ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کیمپ میں گول کیپر مظہر اور امجد کو طلب کیا گیا لیکن دونوں کے ویزے تاحال نہ لگ سکے جس کے باعث وہ ٹیم کے ساتھ روانہ نہ ہوسکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جونئیرہاکی ٹیم کےگول کیپر کو متبادل کےطورپر طلب کیاگیا ہے، تاہم انہیں بھی ویزہ مسائل کا سامنا ہے، 13 دسمبر تک قومی ٹیم میں کوئی گول کیپر نہ پہنچ پایا تو پہلے سے مشکلات کا شکار قومی ٹیم کیلئے مشکلات مزید بڑھ جائیں گی ۔

ایشین چیمپینز ٹرافی میں چھ ایشیائی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں میزبان ملک بنگلہ دیش سمیت پاکستان ، بھارت، کوریا، جاپان اور ملائشیا شامل ہیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم 14 دسمبر کو اپنا پہلا میچ جاپان کیخلاف کھیلے گی، روایتی حریف بھارت کیساتھ پاکستان کا میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں