79

پی ایس ایل 7؛ تمام اسکواڈز نے اپنے ترکش میں تیر سجا لیے

Spread the love

لاہور ( بدلو نیوز ) پی ایس ایل 7کیلیے اسکواڈز نے اپنے ترکش میں تیر سجالئے۔ پی ایس ایل 7 کیلیے اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے 8،8، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7،7کھلاڑی برقرار رکھے تھے، ہر فرنچائز کو 18رکنی اسکواڈ میں پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگریز کے 3،3، سلور 5، ایمرجنگ 2اور سپلیمنٹری کیٹیگری کے 2 پلیئرز شامل کرنا تھے۔ گزشتہ روز ڈرافٹ کا عمل نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں مکمل ہوگیا۔ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز محمد رضوان اور رلی روسو (پلاٹینم)، عمران طاہر (ڈائمنڈ، مینٹور)، صہیب مقصود (ڈائمنڈ)، خوشدل شاہ (گولڈ، برانڈ ایمبیسیڈر)، شاہنواز دہانی اور شان مسعود (گولڈ) کو برقرار رکھا تھا، ڈرافٹ میں ٹم ڈیوڈ (پلاٹینم)، اوڈین اسمتھ (ڈائمنڈ)، آصف آفریدی، انور علی، عمران خان سنیئر، رومان رئیس، رومین پاول(سلور)، عامر عظمت، عباس آفریدی (ایمرجنگ)، بلیسنگ موزاربانی اور احسان اللہ (سپلیمینٹری) کا انتخاب کیا۔ راچی کنگز نے بابر اعظم (پلاٹینم) اور آل راؤنڈر محمد نبی (ڈائمنڈ)، عماد وسیم (پلاٹینم)، محمد عامر، (ڈائمنڈ)، جو کلارک (گولڈ، برانڈ ایمبیسیڈر)، عامر یامین، شرجیل خان (گولڈ) اور محمد الیاس (سلور) کو برقرار رکھا تھا، ڈرافٹ سے میںکرس جارڈن (پلاٹینم)، لیوس گریگوری (ڈائمنڈ)، محمد عمران، روحیل نذیر، ٹام ایبل، عمید آصف (سلور)، فیصل اکرم، قاسم اکرم (ایمرجنگ)، روماریو شیفرڈ (ویسٹ انڈیز) اور طلحہ احسن(سپلیمنٹری) کو منتخب کیا۔

ٹریڈنگ میں اعظم خان کی خدمات حاصل کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ نے آصف علی، حسن علی (پلاٹینم)، فہیم اشرف (ڈائمنڈ)، شاداب خان (ڈائمنڈ، برانڈ ایمبیسیڈر)، ایلکس ہیلز (گولڈ، ٹیم مینٹور)، اعظم خان اور محمد وسیم جونیئر ( گولڈ) اور پال اسٹرلنگ (سلور) کو برقرار رکھا تھا،ڈرافٹ میں کولن منرو (پلاٹینم)، مارچنٹ ڈی لینج (ڈائمنڈ)، دانش عزیز، محمد اخلاق ، ریس ٹوپلی، ظفر گوہر (سلور)، مبصر خان، ذیشان ضمیر (ایمرجنگ)، اطہر محمود اور رحمان اللہ گرباز(سپلیمنٹری) کو اسکواڈ میں جگہ دی۔ لاہور قلندرز نے راشد خان، شاہین شاہ آفریدی (پلاٹینم)، حارث رؤف (ڈائمنڈ، برانڈ ایمبیسیڈر)، ڈیوڈ ویزا اور محمد حفیظ (ڈائمنڈ)، احمد دانیال، سہیل اختر اور ذیشان اشرف ( سلور) کی خدمات برقرار رکھیں تھیں، ریلیز کئے جانے والے فخرزمان کو ڈرافٹ میں دوبارہ پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کرلیا، عبداللہ شفیق ، ہیری بروک، فل سالٹ (گولڈ)، ڈین فاکس کرافٹ، کامران غلام (سلور)، معاذ خان، زمان خان (ایمرجنگ) سمیت پٹیل اور سید فریدوم محمود (سپلیمنٹری کو بھی اسکواڈ میں شامل کرلیا۔ پشاور زلمی نے لیام لیونگ اسٹون اور وہاب ریاض (پلاٹینم)، حیدر علی، شیرفین ردرفورڈ، شعیب ملک ( ڈائمنڈ)، ثاقب محمود (گولڈ، برانڈ ایمبیسیڈر) اور ٹام کوہلر کیڈمور (سلور) کو برقرار رکھا، حسین طلعت کو اسلام آباد ٹریڈ میں لیا تھا، ڈرافٹ میں حضرت اللہ زازئی (پلاٹینم)، عثمان قادر ( گولڈ)، ارشد اقبال، کامران اکمل، سلمان ارشاد، سمین گل (سلور)، سراج الدین، محمد عامر (ایمرجنگ) ، بین کٹنگ اور محمد حارث (سپلیمنٹری) کو منتخب کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 4کھلاڑیوں سرفراز احمد (پلاٹینم)، محمد نواز (ڈائمنڈ)، محمد حسنین (گولڈ، برانڈ ایمبیسیڈر) اور نسیم شاہ (گولڈ) کو برقرار رکھا، ٹریڈنگ میں شاہد آفریدی (گولڈ، مینٹور)، جیمز ونس (پلاٹینم) اور افتخار احمد (ڈائمنڈ) لیا تھا، اتوار کو جیسن رائے ( پلاٹینم)، جیمز فالکنر ( ڈائمنڈ)، بین ڈکٹ، خرم شہزاد، نوین الحق، سہیل تنویر، عمر اکمل (سلور)، عبدالواحد بنگلزئی، اشعر قریشی(ایمرجنگ)، احسان علی اور نور احمد (سلپیمنٹری) کو لیا۔ یاد رہے کہ فکسنگ کیس میں پابندی کی وجہ سے عمراکمل کی دو سال بعد پی ایس ایل میں واپسی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں