88

سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروسز ، پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Spread the love

کراچی ( بدلو نیوز ) معروف امریکی کمپنی نے پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروسز شروع اور جلد اپنا دفتر کھولنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف امریکی کمپنی اسٹارلنک نے پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروسز شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کے نام سے رجسٹرڈ او جلد اپنا دفتر کھولنے کا اعلان کردیا ، یہ جنوبی ایشیا میں اپنی نوعیت کا پہلا آفس ہوگا۔ فیصلہ وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے عالمی براڈ بینڈ کمپنی اسٹار لنک کے وفد کی ملاقات میں ہوا ، وفد میں ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ ریان گڈ نائٹ اور ہیڈ آف گلوبل سائٹ ایکوزیشن بین میکولیم شامل تھے۔

ملاقات کے دوران پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور پاکستان کو عالمی نیٹ ورک سے منسلک کرنے کے لیے مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل دنیا سے منسلک ہونے کیلئے بھرپور اقدامات کررہا ہے، ملک میں 40 ہزار اسکولز، چھوٹے تجارتی اداروں سمیت براڈ بینڈ کنکٹویٹی سے منسلک ہونے کیلئے وسیع مواقع ہیں۔. امین الحق کا کہنا تھا کہ اسٹار لنک کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں