64

پاکستان ویسٹ انڈیز تیسرا ٹی 20 خطرے میں پڑ گیا

Spread the love

کراچی(بدلو نیوز ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی 20 ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ کچھ دیر میں ہوجائےگا۔ ویسٹ انڈیز کیمپ سے مزید پانچ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آج ہونے والا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ سے مشروط کردیا گیا ہے۔

کراچی میں ویسٹ انڈیز کھلاڑیوں کے ریپڈانٹیجن ٹیسٹ کئے جارہے ہیں، جس کی رپورٹ ایک بجے تک موصول ہوں گی، اگر مزید مثبت کیسز رپورٹ ہوئے تو آج کا میچ ملتوی ہونے کے ساتھ ساتھ ون ڈے سیریز کا انعقاد بھی خطرے میں پڑجائے گا۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے21 میں سے6 کھلاڑی کرونا کا شکار،ایک انجری سےدوچار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں