کراچی ( بدلو نیوز ) معروف پاکستانی اداکار فواد خان نے امریکی ویب سیریز مس مارول کا حصہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سیریز کی شوٹنگ ان کے لیے ایک زبردست تجربہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق فواد خان نے تصدیق کی کہ وہ سیریز مس مارول کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات سے انکار نہیں کر سکتے، اور اب تو وہ جھوٹ بھی نہیں بول سکتے کیونکہ پروڈکشن ٹیم نے خود ہی یہ خبر پھیلا دی ہے۔
فواد خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جس کاسٹ کے ساتھ اور جن لوگوں کے ساتھ کام کیا، وہ بہت اچھے تھے لیکن انہیں افسوس ہے کہ اس وقت وہ اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔ یاد رہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے فواد خان کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ انہیں امریکی ویب سیریز مس مارول کی کاسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈزنی پلس کی یہ سیریز مس مارول، مارول اسٹوڈیوز کے پہلے مسلمان کردار کے بارے میں ہے۔
62