63

سانپ کے ڈسنے سے زخمی سلمان خان اسپتال سے ڈسچارج، تصاویر سامنے آگئیں

Spread the love

ممبئی ( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پنویل میں ان کے ایک فارم ہاؤس میں سانپ نے ڈس لیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اپنے فارم ہاؤس میں موجود تھے جہاں انہیں سانپ نے ڈس لیا جس کے فوری بعد انہیں ممبئی کے ایک نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب ان کے والد سلیم خان کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا بالکل ٹھیک ہے اور اب اسے اسپتال سے فارغ بھی کردیا گیا ہے اور پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان کی اتوار کی صبح اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں 6 گھنٹے تک رکھنے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔ یہ اطلاع آنے کے بعد سے ان کے پرستار ان کی صحت و زندگی کے حوالے سے پریشانی کا شکار تھے، جسے دور کرنے کے لیے ان کے والد نے اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ سلمان خان مکمل طور پر تندرست اور خطرے سے باہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویسے بھی جنگلوں میں پایا جانے والا یہ سانپ زہریلا نہیں تھا۔ والد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے سلمان کو چند دوائیں تجویز کی ہیں، تاہم وہ اب مکمل تندرست ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں