67

دبنگ خان بنے رکشہ ڈرائیور

Spread the love

بالی ووڈ کے دبنگ خان نے دبنگ انداز میں رکشہ چلا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان تصویر مین نیکر اور ٹی شرٹ پہنے مہارت کے ساتھ رکشہ چلاتے نظر آرہے ہیں۔سلمان خان نے ممبئی سے کچھ دور واقع پنوپیل میں اپنے فارم ہاؤس کے قریب رکشہ چلانے کا مظاہرہ کیا۔

جیسے ہی سلمان خان رکشہ چلاتے ہوئے سڑک پر نکلے تو دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے۔ آس پاس موجود لوگوں نے سلمان خان کے منفرد انداز کو کیمروں میں قید کرلیا. سلمان خان یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ ویڈیو کو دیکھ کے ان کے مداحوں نے خوشگوار حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں