58

مبینہ زیادتی کیس : قومی کرکٹر یاسر شاہ بے گناہ قرار

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) مبینہ زیادتی کیس میں قومی کرکٹر یاسر شاہ کو بے گناہ قرار دے دیا گیا ، متاثرہ خاتون نے اعتراف کیا ہے کہ یاسرشاہ کانام غلط بیانی پرایف آئی آرمیں شامل ہوا۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر یاسر شاہ مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار دے دیا گیا ، جس کے بعد تھانہ شالیمار نے یاسر شاہ کا نام ایف آئی آر سے خارج کر دیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے اعتراف کیا ہے کہ یاسرشاہ کانام غلط بیانی پرایف آئی آرمیں شامل ہوا جبکہ ایس ایچ او تھانہ شالیمار نے بتایا کہ یاسر شاہ کا کیس سے کوئی تعلق نہیں ، متاثرہ خاتون نے بھی یاسرشاہ کا نام نکالنے کا کہا۔ یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں پاکستان کے مایہ ناز اسپنر یاسرشاہ کے قریبی دوست کے خلاف زیادتی کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا تھا ، متاثرہ لڑکی کی خالہ کی جانب سےدرج مقدمےمیں یاسرشاہ پر بھی الزامات عائد ‏کیے تھے۔

ایف آئی آر میں متاثرہ لڑکی کی خالہ کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ کے دوست فرحان نے اس سے فون نمبر لیا اور کچھ دن بعد دوستی کا ‏دعوی کرنے لگا، فرحان یاسر شاہ سے بھی واٹس ایپ پر بھی بات کرواتا تھا،دونوں نے مجھے ‏بھلاپھسلا کر شیشے میں اتارا۔ متن میں کہا گیا تھا کہ 14 اگست کو جب ٹیوشن جارہی تھی تو فرحان نے اسے ٹیکسی میں بیٹھایا ‏او رایف الیون فلیٹ پرلے گیا، فلیٹ پرفرحان نے دست درازی شروع کی ،مزاحمت کرنے پر میرے ‏ساتھ گن پوائنٹ پرجنسی زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں