ممبئی ( ویب ڈیسک ) بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کورونا کے بعد نمونیا کا بھی شکار ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 92 سالہ لتا ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کے ڈاکٹر نے گلوکارہ کے نمونیہ میں مبتلا ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔ بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کو ICU رکھا گیا ہے .
ڈاکٹر پریت صمدانی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ لتا منگیشکر تاحال آئی سی یو میں ہیں جہاں ان کی حالت بہتر ہورہی ہے لیکن اس کے باوجود انہیں 10سے 12 روز آبزرویشن میں رکھا جائے گا۔
دوسری جانب گلوکارہ کی بھانجی رچنا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ’دی دی کی حالت اس وقت بالکل بہتر ہیں، وہ ایک فائٹر اور فاتح ہیں اور اسی سے ہم انہیں اتنے برسوں سے جانتے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز لتامنگیشکر کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسپتال میں داخل کیاگیاتھا۔
70