69

قومی کرکٹ اسکواڈ کی اچانک لاہور طلبی .

Spread the love

لاہور: ( بدلو نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کرنے والے اسکواڈ کو فوری طور پر لاہور طلب کرلیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے نمائندہ خصوصی برائے اسپورٹس شعیب جٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے والی ٹیم کے اعزاز میں سرپرائز تقریب کا اہتممام کیا ہے، جس کے باعث پورے اسکواڈ کو لاہور طلب کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تقریب کا مقصد میگا ایونٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر کھلاڑیوں سراہا جانا ہے، اس موقع پر کھلاڑیوں کی ورلڈکپ کی پرفارمنس پر انعامات بھی دئیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ گرین شرٹس نے ایونٹ میں بھارت کو بھی شکست دیتے ہوئے تاریخ رقم کی تھی۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے سالانہ ایوارڈز برائے 2021 کے لیے ناموں کا اعلان کیا تھا، وکٹ کیپر بلے باز محمدرضوان کو ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔ انہوں نے 2021 میں 1326رنز ‏اسکور کیے۔ رضوان ایک کلینڈرایئرمیں ہزاررنزبنانےوالےپہلےکھلاڑی بھی بنے تھے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ون ڈےکرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا، بابراعظم نے2021 میں 6 اننگز ‏کھیل کر405 رنز اسکور کیے تھے۔ متاثرکن پرفارمر2021 کا ایوارڈ شاہین شاہ آفریدی نے اپنے نام کیا، شاہین آفریدی کو ایوارڈ بھارت کیخلاف ‏ٹی20ورلڈکپ میں وکٹیں لینے پر دیا گیا۔ شاہین نے روہت شرما، کےایل راہول اور ویرات کوہلی کو آؤٹ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں