62

نوواک جوکووچ کا امیگریشن فارم میں غلطیوں اور کرونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد آئسولیشن توڑنےکا اعتراف

Spread the love

سڈنی ( ویب ڈیسک ) سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے آسٹریلیا آمد کیلئے امیگریشن فارم میں غلطیوں اور کرونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد آئسولیشن توڑنےکا اعتراف کرلیا ہے۔ آسٹریلوی عدالت نے حکومت کا نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنےکا فیصلہ کالعدم قرار دے دیتے ہوئے ٹینس ‏اسٹار کے آسٹریلیا میں داخلے کو قانونی قراردیا ہے تاہم سربین ٹینس اسٹار کے اعتراف کے بعد یہ سوال پیدا ہوگیا ہے کہ جوکووچ آسٹریلین اوپن کھیل سکیں گےیانہیں؟۔

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹارنوواک جوکووچ نے تسلیم کیا ہے کہ آسٹریلیا آمد کیلئے بھرے جانے والےفارم میں غطیاں ہوئی تھیں، جوکووچ نےتسلیم کیا کہ گزشتہ ماہ انہوں نےایک صحافی سےملاقات کی تھی جب انہیں کوروناتھا لیکن یہ ایک اندازےکی غلطی تھی۔ جوکووچ نےسوشل میڈیاپر تنازعات کی وضاحت دیتےہوئےکہا کہ کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آنےکےحوالےسے چلنےوالی خبریں غلط معلومات پر مبنی ہیں، ان کےانفیکٹڈ ہونے کےباوجود عوام میں جانےکےحوالےسےرپورٹس ان کےخاندان کیلئےبہت تکلیف کاباعث تھیں۔
واضح رہے کہ جوکووچ آسٹریلیا کا ویزہ منسوخ ہونےکیخلاف عدالت میں کیس تو جیت چکےہیں لیکن عدالتی احکامات کےباوجود جوکووچ کا آسٹریلین اوپن میں کھیلنایقینی نہیں ہے۔ یاد رہے کہ 10 جنوری کو آسٹریلوی عدالت نے حکومت کا نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنےکا فیصلہ کالعدم قرار دے دیتے ہوئے ٹینس ‏اسٹار کے آسٹریلیا میں داخلے کو قانونی قرار دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں