59

نوواک جوکووچ آسٹریلیا سے ڈی پورٹ،

Spread the love

کینبرا: ( ویب ڈیسک ) ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کردئیے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوواک جو کووچ آسٹریلیا سےڈی پورٹ ہونےکےبعد دبئی پہنچ گئے ہیں، تاہم انہوں نے ایئرپورٹ کے لاؤئج سے باہر نکلنے سے گریز کیا، گمان کیا جارہا ہے کہ وہ دبئی میں مختصر قیام کے بعد اپنا اگلا سفر شروع کرینگے تاہم یہ واضح نہیں کہ جوکووچ کا اگلا پڑاؤ کہاں ہوگا؟ نوواک جوکووچ نے متحدہ عرب امارات کا سفر اس لئے کیا کہ یہاں مسافروں کو ویکسین لگوانے کی ضرورت نہیں ہے، البتہ فضائی سفر سے قبل انہیں منفی پی سی آر رپورٹ دکھانا لازمی ہے۔ کرونا ویکسین نہ لگانے کی پاداش میں ٹینس اسٹار کو آسٹریلیا سے ملک بدر کردیا گیا ہے جس کے باعث وہ آسٹریلین اوپن ٹورنامنٹ سے بھی باہر ہوگئے ہیں، جوکووچ نے نو بار آسٹریلین اوپن ٹائٹل اپنے نام کررکھے ہیں ،جن میں لگاتار تین، اور کل 20 گرینڈ سلیم سنگلز ٹرافیاں شامل ہیں۔

سولہ جنوری 2022: جوکووچ نے ویزا منسوخی کے فیصلے پر آسٹریلوی عدالت سے اپیل دائر کی تھی جسے مسترد کرتے ہوئے عدالت نے ویزا منسوخ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا، یہی فیصلہ ان کی ملک بدری کی وجہ بنا۔ پندرہ جنوری:آسٹریلیا کے امیگریشن کے وزیر الیکس ہاک نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے نوواک جوکووچ کا دوسری بار ویزا منسوخ کیا تھا، یہ اقدام اس ضمن میں اٹھایا گیاجب ٹینس اسٹار کے وکلا اس فیصلے کے خلاف فوری حکم امتناعی دائر کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔چودہ جنوری: عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹارنوواک جوکووچ نے تسلیم کیا کہ آسٹریلیا آمد کیلئے بھرے جانے والےفارم میں غلطیاں ہوئی تھیں، جوکووچ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ گزشتہ ماہ انہوں نےایک صحافی سےملاقات کی تھی جب انہیں کورونا تھا لیکن یہ ایک اندازےکی غلطی تھی۔ دس جنوری: آسٹریلوی عدالت نے حکومت کا نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنےکا فیصلہ کالعدم قرار دے دیتے ہوئے ٹینس ‏اسٹار کے آسٹریلیا میں داخلے کو قانونی قرار دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں