ممبئی ( ویب ڈیسک ) بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے ویرات کوہلی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے دستبردار ہونے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ردعمل دیتے ہوئے رنویر سنگھ نے ویرات کوہلی کو کرکٹ کا کنگ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ کنگ ہمیشہ کنگ رہتا ہے۔ ایک اور اداکار نکول مہتا نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سر! بہت شکریہ، آپ نے بھارتی ٹیم کو اب تک کی بہترین ٹیم بنایا ہے۔
مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے ٹی ٹوینٹی کے بعد ٹیسٹ کی کپتانی بھی چھوڑ دی۔ سابق کپتان ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹیسٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بورڈ کی جانب سے انہیں ون ڈے کی کپتانی سے ہٹا کر روہت شرما کو نیا کپتان بنایا گیا تھا۔ ویرات کوہلی نے 7 سال تک بھارتی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی، وہ بھارت کی ٹیسٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان تھے۔
73