دبئی ( ویب ڈیسک ) جنوبی افریقا کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی کرکٹر فخر زمان نے “آئی سی سی ون ڈے پرفارمنس آف دی ایئر” کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ان کی اس شاندار کارکردگی پر آئی سی سی ون ڈے پرفارمنس آف دی ایئر کا ایوارڈ فخرزمان کو دیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان جنوبی افریقا کے خلاف 193رنز کی اننگز میں پاکستان ٹیم کو ناقابل یقین فتح کے قریب لے گئے تھے مگر مشن مکمل نہ کرسکے، ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑی ریکارڈ انفرادی اننگز کھیلنے والے اوپنر کے علاوہ پاکستان کا کوئی بیٹسمین 31 سے زیادہ رنز نہیں بنا سکا۔
دوسرے کرکٹرز میں ٹام لیتھم کے بنگلا دیش کیخلاف 110رنز، بین اسٹوکس کی دورہ بھارت میں 99 کی اننگز کھیلی، سام کیورن نے اسی حریف کیخلاف ناٹ آؤٹ 95 رنز بنائے۔ یاد رہے کہ بابر اعظم نے دورہ جنوبی افریقا میں شاندار سنچری اسکور کی، مشفیق الرحیم نے سری لنکا کیخلاف تھری فیگر اننگز کھیلی، اینڈی بلبرائن کی جنوبی افریقا اور جیمز ونس کی پاکستان سے میچ میں سنچری اسکور ہے، دیپک جاہار نے سری لنکا کے خلاف ناٹ آؤٹ 69 رنز بنائے جبکہ جنیمن مالان کی سری لنکا کیخلاف سنچری کو اس ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا تھا۔
59