60

حریم شاہ کے 2 بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیلئے خط لکھ دیا گیا

Spread the love

لاہور ( نیٹ نیوز )پاکستانی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی انکوائری کرنے والی وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ٹیم نے ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے پاکستانی بینکوں میں 2 بینک اکاؤنٹس ہیں جن میں ایک کھاتہ

بینک آف پنجاب کی لاہور برانچ میں ہے جبکہ دوسرا اکاؤنٹ حبیب بینک کی کراچی برانچ میں ہے۔ایف آئی اے حکام نے فضا حسین عرف حریم شاہ کے دونوں بینک اکاؤنٹس انکوائری کی تکمیل تک منجمد کیے جانے کے لیے یہ خط لکھا ہے۔حریم شاہ نے چند دن پہلے لندن پہنچ کر غیر ملکی کرنسی کے بنڈلز کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی تھی، جس میں حریم شاہ کے پاس بھاری غیر ملکی کرنسی دیکھی جا سکتی ہے۔ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا تھا کہ وہ یہ رقم پاکستان سے لے کر بیرونِ ملک گئی ہیں، ویڈیو میں پاکستانی اداروں کا تمسخر بھی اڑایا گیا تھا۔ایف آئی اے نے ویڈیو کے بعد منی لانڈرنگ قانون کے تحت انکوائری شروع کی تھی، تاہم اسی روز حریم شاہ نے اسے مذاق قرار دے دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں