کراچی( بدلو نیوز ) پی ایس ایل 7 کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا جانے والا 125 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اوپنر شان مسعود 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، صہیب مقصود نے 30 رنز کی اننگز کھیلی، رلی روسو دو رنز بنا کر محمد نبی کا نشانہ بنے۔ محمد رضوان 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
کراچی کنگز کی جانب سے محمد نبی نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد الیاس ایک وکٹ حاصل کرسکے۔ اس سے قبل کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے تھے اور سلطانز کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا تھا۔ اوپنر شرجیل خان 43 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان بابر اعظم 23 رنز بنا کر خوشدل شاہ کو وکٹ دے بیٹھے، جو کلارک 26 رنز بنا کر شاہنواز دہانی کا نشانہ بنے۔ محمد نبی 10 نز بنا کر آؤٹ ہوئے، ٹام لیمونبے ایک رن بن اکر عمران طاہر کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، لیوس گریگری 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ سلطانز کی جانب سے عمران طاہر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاہنواز دہانی اور خوشدل شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بابر اعظم الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
55