52

اداکارہ جویریہ عباس کی بیٹی بولڈ لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئی

Spread the love

لاہور (بدلو نیوز) اداکارہ جویریہ عباس کی بیٹی انزیلہ عباس اپنے بولڈ لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے گزشتہ دنوں اپنی بیٹی انزیلہ کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں انزیلہ نے کالے رنگ کا لباس پہنا ہے جو کہ مغربی طرز پر بنا ہے۔اداکارہ جویریہ عباس نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ”میری اس دنیا کی سب سے خوبصورت چھوٹی لڑ کی آئی لو یو حسینہ۔۔ جیتی رہو آباد رہو آمین“۔

تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید کی اور کہا کہ”پاکستان کی نمائندہ اداکارہ اپنے جسم کے حصہ دکھاتے ہوئے“۔ اسی طرح ایک اور صارف نے لکھا کہ ”تم کہاں جاؤ گے سوچو محسن, لوگ تھک ہار کر گھر جاتے ہیں“
اسی طرح ایک اور صارف نے کہا کہ ”وہ واقعی پیاری ہے لیکن اپنی خوبصورتی دکھانے کے لیے کپڑے اتارنا ضروری نہیں ہے“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں