50

عاطف اسلم نے فٹ پاتھ پر بیٹھ کر مداح کی خواہش پوری کردی

Spread the love

لاہور(بدلو نیوز ) گلوکار عاطف اسلم کی فٹ پاتھ پر گٹار تھامے گلوکاری کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ زیب عباسی نامی صارف نے ویڈیو شئیر کی جس میں عاطف اسلم کو طلبا کے درمیان زمین پر بیٹھے گنگناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

صارف نے شیئر کی گئی ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ اپنے ایک دوست کی سالگرہ کی تقریب کے بعد دوستوں کے ہمراہ یونیورسٹی (LUMS) آئے تو اُنہوں نے یونیورسٹی کے پیومنٹ میں گلوکار کو بیٹھے ہوئے دیکھا۔صارف نے مزید لکھا کہ اُنہوں نے عاطف اسلم کو بتایا کہ آج اُن کے دوست کی سالگرہ ہے اور درخواست کی کہ اس دوست کے لیے ایک گانا گنگنادیں جس کے بعد گلوکار نے اس درخواست پر برتھ ڈے بوائے سے اس کی عمر پوچھی اور گِٹار لا کر گانا شروع کردیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں