49

اداکارہ شبانہ اعظمی کورونا وائرس کا شکار

Spread the love

مبئی( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ شبانہ اعظمی نے یہ خبر سوشل میڈیا پر فینز کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔اس کے علاوہ اداکارہ نے ان تمام لوگوں سے اپنا کورونا ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی جو حال ہی میں ان سے رابطے میں آئے تھے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی تیسری لہر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ کاجول اور لتا منگیشکر سمیت کئی بالی ووڈ ستارے اس جان لیوا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں