50

نیویارک ٹائمز معروف گیم کا مالک بن گیا

Spread the love

نیویارک ( ویب ڈیسک ) معروف ورڈ پزل گیم ‘ورڈل’ امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے خرید لیا، گیم کے خالق جوش ورڈل نے آن لائن گیم فروخت کرنے کی تصدیق کردی۔ امریکی جریدے کے مطابق وہ آن لائن گیم کو اپنے روزانہ کے ورڈ پزل میں مدغم کرے گا جو کئی ورڈ کا مجموعہ ہے اور فی الحال نے یہ گیم اس کے کھیلنے والوں کےلیے مفت ہوگی۔

گیم کے خالق جوش ورڈل کا کہنا ہے کہ وہ تنہا ہی پوری گیم چلا رہے تھے جو ان کے لیے بہت مشکل تھا لیکن یہ گیم نیویارک ٹائمز کا حصّہ بننے کے بعد اخبار کے دیگر گیم جیسے کراس ورڈ، منی کراس ورڈ، اسپیلنگ بی، لیٹر باکسڈ، ٹائلز اور دیگر کا حصہ بن جائے گا۔ خیال رہے کہ یہ آن لائن گیم 2020 میں عوام کےلیے متعارف کرائی گئی تھی جسے جوش ورڈل نے وبائی دنوں میں اپنی گرل فرینڈ کو تحفہ دینے کےلیے تخلیق کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں