47

ویسٹ انڈیز سے سیریز: بھارتی ٹیم پر کورونا کے وار، کئی کھلاڑی متاثر

Spread the love

دہلی ( ویب ڈیسک ) ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے قبل بھارتی کھلاڑیوں پر ہونے والے کورونا حملوں نے میزبان ٹیم کو مشکلات سے دوچار کر دیا۔ 6 فروری سے شروع ہونے والی سیریز سے چند روز قبل ہی بھارت کے اہم بلے بازوں سمیت متعدد اسٹاف ممبرز کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیریز کے لیے احمدآباد پہنچنے والے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تو شیکھر دھون، ایر اور گیوواد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ مذکورہ کھلاڑیوں اور اسکواڈ اسٹاف میں شامل متاثرہ ممبران کو فوری طور پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی اس اچانک پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے اور کھلاڑیوں کی صحت و سلامتی سمیت مہمان کھلاڑیوں کے لیے بھی خصوصی حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔بھارت کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے اور مساوی تعداد میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے ہیں۔ ون ڈے سیریز کا آغاز احمد آباد میں 6 فروری سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں