54

کرکٹ اب بھی مجھ میں باقی ہے۔شعیب ملک

Spread the love

کراچی ( سپورٹس نیوز )قومی کرکٹر اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک کا کہنا ہے کہ سفید بالوں والے لوگ بھی انہیں انکل

کہتے ہیں۔گزشتہ دنوں اپنی 40 ویں سالگرہ منانے والے شعیب ملک نے ایرن ہالینڈ سے گفتگو میں کہا کہ میں نے بہت سُن رکھا ہے کہ 40 سال کی عمر کے بعد لوگوں کی شخصیت میں نمایاں تبدیلی آتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ اب بھی جب لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں تو سفید بالوں والے لوگ بھی انہیں انکل پکارتے ہیں لیکن بطور ایتھلیٹ، اس عمر کو انجوائے کررہا ہوں۔ اگر میرے پاس ابھی تک کھیلنے کے مواقع ہیں تو اس کا کریڈٹ ان تمام سپورٹ کرنے والے لوگوں کو جاتا ہے جن کی وجہ سے میں اب بھی گراؤنڈ میں موجود ہوں۔سینئر کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ اب بھی مجھ میں باقی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں