50

اداکارہ منال اور ایمن خان کے بھائی کی بات پکی ہوگئی

Spread the love

کراچی (بدلو نیوز ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ جڑواں بہنوں منال اور ایمن خان کے بھائی معاذ کی بات پکی ہوگئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔سوشل میڈیا سائٹ کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایمن خان اور منال خان کے چھوٹے بھائی معاذ کی منگنی کی تقریب کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ایمن اور منال کے بھائی کی منگنی کی تقریب کا انعقاد گھر میں ہی کیا گیا جس میں اہلخانہ سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

اداکاراؤں کے بھائی معاذ کی منگنی صبا شیخ نامی لڑکی سے ہوئی ہے تاہم ابھی تک لڑکی کے حوالے سے دیگر معلومات سامنے نہیں آئی ہے۔بھائی کی منگنی کی تقریب میں ایمن خان نے ہلکے جامنی رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ منال خان بھی ہلکے رنگ کے لباس میں خوبصورت نظر آئیں۔واضح رہے کہ ایمن خان اور منال خان کے تین بھائی ہیں، جن میں سے دو بھائی اپنی بہنوں کی طرح جڑواں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں