ممبئی (ویب ڈیسک) نئی نویلی دلہن کترینہ کیف وکی کوشل سے شادی کے بعد کام میں اتنا زیادہ مصروف ہو گئی ہیں کہ وہ ویلنٹائن ڈے بھی اپنے شوہر کے ساتھ نہیں منا پائیں گی بلکہ ان کا یہ دن سلمان خان کے ساتھ فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ اور دیگر مصروفیات میں گزرے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی تیاری کا شیڈول کچھ اس طرح ترتیب دیا گیا ہے جس میں کترینہ اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ ویلنٹائین ڈے نہیں منا پائیں گی بلکہ اس کے برعکس وہ سلمان خان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہونگی۔
فلم کی شوٹنگ 14 فروری کو شروع ہوگی۔ فلم کے ہیرو سلمان خان اور ہیروئن کترینہ کیف شوٹنگ سے ایک دن قبل دہلی پہنچیں گے جہاں شوٹنگ کا آغاز ہوگا۔ شوٹنگ کے اس کڑے شیڈول کو مدِنظر رکھتے ہوئے کترینہ اپنے شوہر کے ساتھ ویلنٹائن ڈے نہیں منا سکیں گی۔ بھارتی دارالحکومت میں فلم کی شوٹنگ 10 سے 12 روز جاری رہے گی۔ فلم کی ہدایتکاری یش راج فلمز اور منیش شرما نے مل کر کی ہے۔واضح رہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔
56