کراچی ( بلدلونیوز ) پاکستان سپر لیگ 7 کے 14ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 42 رنز سے شکست دے دی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں یونائیٹڈ کے 178 رنز کے تعاقب میں ہوم ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 135 رنز ہی بنا سکی۔ ایونٹ میں کراچی کنگز کی یہ مسلسل پانچویں شکست ہے اور ہوم ٹیم اب تک جیت کا کھاتا نہیں کھول سکی۔
مڈل آرڈر بلے باز محمد نبی 47 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جب کہ کپتان بابراعظم صرف 8 رنز ہی بنا سکے، صاحبزادہ فرحان نے 25 اور عمید آصف نے 10 رنز کا اضافہ کیا۔ یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کو ترجیح دی۔ ایلکس ہیلز اور اسٹرلنگ پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے 66 رنز کا عمدہاس آغاز فراہم کیا جب کہ کپتان شاداب خان نے 19 گیندوں پر 34 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 177 رنز بنائے۔ کولن منرو نے33 رنز بنائے جب کہ اعظم خان نے7گیندوں پر16 رنز کی باری کھیلی۔ کراچی کنگز کی جانب سے کرس جارڈن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عماد وسیم، عمیدآصف، عثمان شنواری اور محمد نبی نے 1،1وکٹ حاصل کی۔ لیگ کے پہلے مرحلے کا آخری میچ پیر کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا۔
65