نئی دہلی ( نیٹ نیوز )بھارتی پارلیمان راجیہ سبھا میں گلوکارہ لتا منگیشکرکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔بھارتی راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے لتا منگیشکر کی یاد میں تعزیتی بیان میں کہا کہ لتا منگیشکر کے انتقال سے بھارت لیجنڈری پلے بیک گلوکارہ سے
محروم ہوگیا۔چیئرمین راجیہ سبھا نے کہا کہ لتا منگیشکر بھارتی موسیقی ،فلم انڈسٹری کی قد آور شخصیت تھیں، لتا منگیشکر کا انتقال ایک دور کا خاتمہ ہے۔ لتا منگیشکر کے انتقال سے موسیقی کی دنیا میں خلا پیدا ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر 92 سال کی عُمر میں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں انتقال کرگئیں جہاں وہ گزشتہ کئی روز سے کورونا وائرس اور نمونیا کی وجہ سے زیرِ علاج تھیں، گزشتہ روز سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔