57

لتا منگیشکر کا انتقال، پاکستانی لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین نے بھی پیغام جاری کردیا

Spread the love

لاہور(بدلو نیوز) گلوکارہ عابدہ پروین نے گلوکارہ لتا منگیشکر کے انتقال پر پیغام جاری کردیا۔ گلوکارہ عابدہ پروین نے لکھا کہ ”ان کی آواز خدا کا ایک تحفہ تھی،اور ایسی آواز رکھنے کے باوجود انھوں نے ہمیشہ عاجزی کا مظاہرہ ہی کیا ،وہ منفرد تھی،عابدہ پروین نے مزید کہا کہ لتا جی کی روح کو خدا نے چنا تھا،جن کی آواز میں انفرادیت جھلکتی تھی،وہ جو بھی گاتی تھی دل سے گاتی تھی اور اس میں ڈوب جاتی تھی“۔

انھوں نے مزید کہا کہ انھوں نے اپنی آواز کے ذریعے پوری دنیا کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا تھا۔یاد رہے کہ لتا منگیشکر کا انتقال اتوار کی صبح ہوا تھا،92 سالہ گلوکارہ گزشتہ مہینے سے کورونا کے مرض میں مبتلا تھی۔

مزید :

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں