67

ماہرہ خان ” پری زاد” کی دیوانی

Spread the love

کراچی(بدلو نیوز) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ڈرامہ سیریل پری زاد کے حوالے سے پیغام جاری کر دیا اور کاسٹ کو کامیابی پر مبارکباد دی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کیا

جس میں انھوں نے کہا کہ ”میں ڈرامہ سیریل پری زاد کو پہلی سے آخری قسط دیکھنے کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتی، میں پوری ڈرامہ ٹیم کو دل سے ان کی کامیابی کے لیے مبارک باد دیتی ہوں،اداکار احمد اکبر علی اور شہزاد کشمیری کے ٹیلنٹ کی داد دیتی ہوں،اس کے علاوہ ڈرامہ کی پوری ٹیم کی محنت کی دل سے قائل ہوں“۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں