لاہور ( سپورٹس نیوز )وزیر اعظم عمران خان کے لاہور میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کا فائنل سٹیڈیم جاکر دیکھنے کا امکان ہے۔وزیر اعظم پی سی بی کے پیٹرن بھی ہیں، چیئرمین رمیز راجا نے وزیر اعظم کو باضابطہ طور پر دعوت دے رکھی ہے۔ پی ایس ایل فائنل کے لئے دیگر
اہم حکومتی شخصیات کو بھی دعوت دی جائے گی جبکہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو بھی مدعو کرنے کا پلان ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے نمائندے بھی فائنل دیکھنے کے لئے سٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔خیال رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون کا فائنل 27 فروری کولاہور میں کھیلا جائے گا۔