61

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ: قومی خواتین کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ پہنچ گئی

Spread the love

کرائسٹ چرچ ( سپورٹس نیوز )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم 24 گھنٹے سے زائد کا سفر طے کرنے کے بعد کرائسٹ چرچ پہنچ گئی۔قومی خواتین ٹیم کراچی سے دبئی پھر آکلینڈ اور وہاں سے چارٹر طیارے سے کرائسٹ چرچ پہنچی، جہاں وہ 10 روز کا آئسولیشن مکمل کرے گی۔آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 4 مارچ سے 3 اپریل تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم 27 فروری کو نیوزی لینڈ

کے خلاف پہلا وارم آپ میچ کھیلے گی جبکہ دوسرا وارم آپ میچ 2 مارچ کو بنگلادیش کے خلاف کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 مارچ کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔
قومی ویمن سکواڈمیں جو کھلاڑی شامل ہیں ان میں بسمہ معروف (کپتان)، ندا ڈار (نائب کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، جویریہ خان، منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، سدرہ امین اور سدرہ نواز(وکٹ کیپر)
ٹریولنگ ریزرو: ارم جاوید، نجیہ علوی (وکٹ کیپر) اور طوبیٰ حسن کے نام شامل ہیں جبکہ سپورٹ سٹاف میں عائشہ جلیل (ٹیم منیجر)، ڈیوڈ ہیمپ (ہیڈ کوچ)، ارشد خان (اسسٹنٹ کوچ)، کامران حسین (اسسٹنٹ کوچ)، صبور احمد (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، زبیر احمد (ویڈیو اینالسٹ)، احسن افتخار ناگی (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل کنٹنٹ مینیجر) اور رفعت گل (فزیو تھراپسٹ) شامل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں