53

آسکر ایوارڈز 2022 کی نامزدگیوں کا اعلان ہو گیا

Spread the love

لاس اینجلس (ویب ڈیسک ) 27 مارچ کو فلمی دنیا کے سب سے بڑے اعزاز آسکر کے انعقاد کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔آسکر ایوارڈز 2022 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا، فلم ‘دا پاور آف دی ڈاگ‘ سب سے آگے ہے، ستائیس مارچ کو ہالی ووڈ میں ہونے والی ایک تقریب میں ایوارڈز دیے جائیں گے۔ بہترین فلم کے لیے بارہ ووٹوں کے ساتھ ‘دا پاور آف دی ڈاگ‘ سب سے آگے ہے، بہترین اداکارکی کیٹیگری میں جاویر بارڈم، بینیڈکٹ کمبربیچ، اینڈریوگارفیلڈ، ول اسمتھ اور ڈینیل واشنگٹن نامزد ہوئے ہیں۔ بہترین اداکارہ کے لیے جیسیکا کیسٹین ، اولیوا کولمین، پینیلوپ کُرز، نیکول کڈمین اور کرسٹن اسٹیورٹ نامزد ہوئے ہیں۔

بہترین ہدایت کار کی کیٹیگری میں پال تھامسن اینڈرسن، کینیتھ ،جین کیمپین اور اسٹیون سپلبرگ کی نامزدگی کا اعلان کیا گیا ہے۔ بہترین معاون اداکاہ کے لیے کیرین ہنڈز، ٹرائے کوٹسر، جیسی پلیمنز، جے کے سمنز اور کوڈی سمٹ نامزد ہوئے ہیں۔
فیچر فلم میں ڈرائیو مائی کار، فلی، دی ہینڈ آف گاڈ ، اے یاک ان دی کلاس روم اور دی ورسٹ پرسن ان دی ورلڈ نامزد ہوئی ہیں۔ یاد رہے 2018 کے بعد یہ پہلی بار ہوگا جب آسکر کی تقریب باقائدہ میزبان کے ساتھ منعقد کی جائے گی، اس سے پہلے کورونا کی وجہ سے تقریب بنا ہوسٹ کے ہی منعقد کی جاتی رہی ہے۔

ٹیگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں