ممبئی (ویب ڈیسک) کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کےخلاف سونم کپور کی جانب سےسوشل میڈیا پر پیغام دینا انتہاپسندوں کو پسند نہ آیا اور بالآخر اداکارہ کو اپنی پوسٹ ہی ڈیلیٹ کرنا پڑگئی ۔
سونم کپور نے انسٹاگرام سٹوری پر پگڑی میں ملبوس مرد اور حجاب میں ملبوس عورت کی تصویر شیئر کی۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں سوال کیا کہ اگر پگڑی کا انتخاب کیا جاسکتا ہے کہ تو پھر حجاب کیوں نہیں اوڑھا جاسکتا، سونم کپور کی پوسٹ پر بھارتی انتہاپسندوں نے خوب تنقید کی اور اداکارہ کو پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر مجبور کر دیا۔
56