52

بھارتی گلوکار و موسیقار بپی لہری بھی چل بسے

Spread the love

ممبئی ( شوبز نیوز ) لتا منگیشکر کے انتقال کے بعد بالی وڈ کی ایک اور اہم شخصیت پرلوک سدھار گئی مایہ ناز بھارتی گلوکار و موسیقار بپی لہری ممبئی کے کریٹی کیئر ہسپتال میں 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔بپی لہری کو بالی ووڈ کا راک سٹار کہاجاتا تھا، بپی لہری سینے میں انفیکشن کے باعث ممبئی کے کریٹی کیئر ہسپتال میں داخل تھے۔کریٹی کیئر ہسپتال میں بپی لہری کے معالج ڈاکٹردیپک نے بپی لہری کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ جب بپی لہری کو ہسپتال لایا گیا تو ان کا بلڈ پریشر کم تھا۔ڈاکٹر کے مطابق ہسپتال لانے پر بپی لہری کی طبعیت بحال کرنےکی کوشش کی گئی لیکن بہت دیر ہو چکی تھی۔بپی

لہری نے چند دن قبل لتا منگیشکر کے انتقال پر لتا کے ساتھ اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی تھی۔بپی لہری نے مشہور بالی ووڈ فلمیں ڈسکو ڈانسر، ہمت والا، شرابی، ایڈونچرز آف ٹارزن، ڈانس ڈانس، کمانڈو، آج کے شہنشاہ، تھانیدار سمیت بےشمار فلموں کے گانے کمپوز کیے۔پچھلی دہائی میں بپی لہری نے فلم ’دی ڈرٹی پکچر‘ کا گانا ’او لالا‘ ، ’غنڈے‘ کا گانا ’تو نے ماری انٹریاں‘ جیسے مشہور گانے گائے۔بپی لہری کی شخصیت کی خاص پہچان ان کی سونے کی چین اور دھوپ والے چشمے تھے، کامیاب موسیقار نے سیاست میں بھی انٹری دی تھی، انہوں نے 2014 میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں