57

مسلسل شکست: بابراعظم کے والد میدان میں آگئے

Spread the love

لاہور(بدلو نیوز ) کراچی کنگز کی پے در پے شکستوں پر بابراعظم کے والد ان کی حمایت میں سامنے آگئے۔اعظم صدیق نے کہا کہ بابراعظم نہ گھبراتا ہے اور نہ ہی محنت چھوڑتا ہے، کرکٹ شائقین دل چھوٹا نہ کرے، بابر پہلے جیسی محنت کررہا ہے، بابر جلد اچھا کرے گا۔میڈیا سے گفتگو نے کراچی کنگز اور قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد نے کہا کہ وہ پرعزم ہیں کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں بابر کی فارم بحال ہوجائے گی۔

ں پاکستانی ٹیم اور کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیق نے کہا کہ میری دعا ہے کہ جلد از جلد بابراعظم کی فارم بحال ہو۔واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون میں کراچی کنگز مسلسل 8 میچز میں شکست کھاکر ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوچکی ہے، پسندیدہ ٹیم کی بُری کارکردگی پر سوشل میڈیا صارفین بھی اپنے اپنے انداز میں ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے اپنے غصہ نکال رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں