52

منفرد انداز میں جشن کیوں منایا؟ روسو نے بتادیا

Spread the love

لاہور(بدلو نیوز ) کراچی کنگز کے خلاف وننگ اسٹروک کھیل کر جشن منانے کی وجہ کیا تھی؟ ملتان سلطانز کے کھلاڑی رائلی روسو نے بتادیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں ریلی روسو نے وضاحت دی کہ وننگ اسٹروک کھیل کر جشن منانے کا مقصد کسی کی بے عزتی کرنے کا کوئی ارادہ نہ تھا، یہ انداز تو فرنچ فٹبالر کلیان مباپےکا ہے۔

ریلی روسو کا کہنا تھا کہ شاندار اسٹروک کھیل کر میچ کا اختتام کرنا ان کے لئے خوشی کا باعث ہے۔ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کا وننگ مومنٹ ہی اس میچ کا سب سےبہترین لمحہ تھا جب ریلی روسو نے عمید آصف کی گیند پر وننگ چھکا لگاکر بلا زمین پر پھینکا اور دونوں ہاتھ باندھ کر فتح کاجشن منایا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کے دل میں گھر کرچکا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ روسو کے طرز عمل کی تعریف کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں